22 مارچ 2015 - 20:30
یمن میں زیدی شیعوں کے قتل عام پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا رد عمل

صنعا میں بروز جمعہ دو مساجد میں کئے گئے داعش کے ہاتھوں دھشتگردانہ حملوں کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بیان جاری کرکے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے یمن میں جمعہ کے روز دو مساجد کے اندر کئے گئے دھشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی شک و شبہہ کے اس طرح کے بھیانک اور دردناک واقعات انجام دینا صرف دھشتگرد ٹولے داعش کا کام نہیں بلکہ ان کے پیچھے کچھ بڑی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر کے اپنے مفاد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اہل بیت عالمی اسمبلی دنیا کے تمام آزادی طلب انسانوں نے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس دردناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل پر دباو ڈالیں کہ وہ اس طرح کے واقعات کا سد باب کرنے میں ٹھوس اقدام کرے۔
اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بارہا اعلان کیا ہے کہ تکفیری ٹولے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کے اعمال دین اسلام کے منافی ہیں اس بات کا ایک واضح ثبوت یہی واقعہ جو ایک مسجد میں انجام پایا ہے اور مسلمانوں کو دوران نماز جمعہ خاک و خون میں غلطاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران یمن کے دار الحکومت صنعا میں دو مساجد کے اندر خود کش حملوں کے باعث امام جمعہ «علامه شیخ مرتضی زید المحطوری» سمیت ۱۴۰ افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے،  یہ حملے دھشتگرد ٹولے داعش کے ہاتھوں انجام پائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲